سیکیورٹی فورسز کا  ڈی آئی خان میں آپریشن ،3 افغانیوں سمیت 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا  ڈی آئی خان میں آپریشن ،3 افغانیوں سمیت 7 خوارج ہلاک

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے کولاچی ڈی آئی خان میں آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے  کولاچی ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ  7 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوراج میں 3 افغان شہری اور 2 خودکش بمبار شامل ہیں ۔توقع ہے کہ افغان حکومت دہشت گروں کو پاکستان کے خلا ف اپنی سرزمین استعمال کرنے دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں مزید خارجیوں کی تلاش کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم  کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم شہباز شریف  نے  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے  آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Watch Live Public News