ایشیا کپ: سپر 4 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشیا کپ: سپر 4 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بھارت نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کیا۔

ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شبمن گِل نے 28 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے۔ سوریا کمار یادیو صفر، سنجو سیمسن 13 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر5 وکٹوں پر171 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 58 رنز بنائے، صائم ایوب21، فخرزمان 15رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حسین طلعت نے11 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔ محمد نواز19 گیندوں پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 سلمان علی آغا 13 گیندوں پر 17رنز بناسکے، فہیم اشرف نے8گیندوں پر20رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ میچ میں بھارتی فیلڈرز نے 4 کیچز ڈراپ کیے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی فیلڈرز نے 4 کیچز ڈراپ کیے، شیوم ڈوبے 2، کلدیپ یادیو، پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

Watch Live Public News