فلسطینی وزارتِ خارجہ کامختلف ممالک کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم

فلسطینی وزارتِ خارجہ کامختلف ممالک کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم

(ویب ڈیسک)فلسطینی وزارتِ خارجہ  نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کافلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ  نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے باضابطہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔ ان ممالک میں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے جرات مندانہ ہیں جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہیں، یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ممالک فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، خطے میں امن کے قیام اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

وزارت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فلسطین اور اس کی جائز حکومت ان ممالک کے ساتھ ہر سطح پر مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت نے ان ممالک سے بھی اپیل کی ہے جنہوں نے تاحال فلسطین کو تسلیم نہیں کیا، بالخصوص امریکا، کہ وہ بھی اس تاریخی موقع پر پہل کرے اور بین الاقوامی قانون اور عالمی عدالتِ انصاف کی مشاورتی رائے کے مطابق فیصلہ کرے تاکہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہو سکے۔ 

Watch Live Public News