ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان نے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر لیے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف پاور پلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ رنز کیے، پاور پلے میں قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان نے پاور پلے کے دوران 21 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے شاندار اننگز کھیلی وہ 45 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخرزمان کو تھرڈ امپائر نے غلط آوٹ دیا وہ 9 گیندوں پر 15 رنز بنا پائے، صائم ایوب 21 اور حسین طلعت 10 رنز بنا سکے
بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے 3 اوورز میں 34 رنزدیے، جو ان کی تمام ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔