کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی ، نیتن یاہو کا دوٹوک اعلان

کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی ، نیتن یاہو کا دوٹوک اعلان

(ویب ڈیسک )   اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے فلسطینی ریاست کے تسلیم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے بیان میں کہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

صیہونی وزیر اعظم نے  کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ اسرائیل برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا  کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ اعلان امن قائم کرنے کے بجائے خطے کو مزید غیر مستحکم کرتا ہے اور مستقبل میں پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ اقدام مذاکرات اور دونوں فریقوں کے درمیان کسی مفاہمت کے تمام اصولوں کے منافی ہے اور مطلوبہ امن  کے امکانات کو مزید کم کردے گا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے  مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی ایسے بے بنیاد اور خیالی متن کو قبول نہیں کرے گا جو اسے ناقابلِ دفاع سرحدوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کرے۔

Watch Live Public News