کورونا سے مزید 98 افراد لقمہ اجل بن گئے

کورونا سے مزید 98 افراد لقمہ اجل بن گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز)پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 98 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ٗ جبکہ 5857 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ٗ مثبت کیسز کی شرح 10.16 کی حد تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 98مریض جاں بحق،مزید 5857افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 84,935تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ76ہزار 605مریض صحتیاب ہو چکے ہیں 7,78,238مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗملک بھر میں کورونا سے تاحا16,698موات ہو چکی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں57,591ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News