پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،22 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،22 اپریل 2021
کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے، دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار، کہا دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ سے رپورٹ طلب، وزیراعظم کی شیخ رشید کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی ہدایت۔پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ایک دن میں مزید 98 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 857 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس بڑھ کر 84 ہزار 935 ہوگئے، مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ ایک چھ فی صد تک جاپہنچی،6 لاکھ 76ہزار 605 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اورمسیحا جان کی بازی ہارگیا ، معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹرجان پشاور میں دوران علاج شہیدہو گئے، صوبے میں شہداء ڈاکٹرز کی تعداد 62 ہوگئی ، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد 422 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان نےپہلےٹی ٹوئنٹی میں زمبابوےکو11رنزسےشکست دےدی،میزبان ٹیم 150رنزکےہدف کےتعاقب میں 138رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،محمدرضوان کی شانداربیٹنگ،82رنزبناکرناقابل شکست رہے،مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

Watch Live Public News