’’نااہل لیگی دور میں چینی 140 فی کلو تک پہنچی تھی ‘‘

’’نااہل لیگی دور میں چینی 140 فی کلو تک پہنچی تھی ‘‘
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا، فائدہ مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا، اصل آٹا، چینی چور نااہل لیگ ہے، نااہل لیگی دور میں چینی 140 تک پہنچی۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ا یک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان کو جوابدہی کیلئے طلب کیا گیا مگر موصوف جواب کے بجائے ہرزہ سرائی میں مصروف رہے، مہنگی ایل این جی معائدے کر کے قومی خزانے کو اربوں کا چونا لگانے والے سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 16-2015 کے دوران قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کے معاہدے میں تقریباً 108 ارب روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی، ایل این جی کی خریداری اوپن مارکیٹ کی بجائے قطر سے مہنگے داموں کی گئی، عام گیس صارفین سے ناجائز طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

Watch Live Public News