وزیر اعظم کا کوئٹہ سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیر اعظم کا کوئٹہ سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر وہ سخت رنجیدہ ہیں ٗ ہماری قوم نے دہشت گردی کو پچھاڑنے کیلئے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ ’’ میں کوئٹہ میں کل کےقابلِ مذمت اور بزدلانہ دہشت گرد حملےمیں معصوم جانوں کےضیاع پر بےحد رنجیدہ ہوں۔ ہماری قوم نےدہشت گردی کو پچھاڑنےکیلئےغیرمعمولی قربانیاں پیش کی ہیں چنانچہ اس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانےکی اجازت نہیں دینگے۔ہم مکمل چوکس اورتمام داخلی وخارجی خطرات پر نگاہ رکھےہوئےہیں‘‘۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1385119546055462914یاد رہے کہ وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے جاری کی جانیوالی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم ساری رات جاگ کر کوئٹہ دھماکے کے معاملات کی نگرانی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اس سلسلہ میں متعلقہ ٹیم سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

Watch Live Public News