وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی حکام شریک ہوں گے۔ کمیٹی اجلاس میں آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے حکام شریک ہوں گے۔

مجموعی کورونا کیس، بڑھنے کی شرح اور قومی سطح کا جائزہ لیا جائے گا۔ کورونا بچاؤ ویکیسین کی فراہمی اور ویکسینیشن عمل پر غور ہوگا۔ کورونا سے بچاؤ کے اقدامات،اور میڈیکل کی سہولیات پر بریفنگ ہوگی۔ این سی او سی حکام کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔