پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،22 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،22 اپریل 2021

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا. قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی حکام شریک ہوں گے۔ کمیٹی اجلاس میں آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے حکام شریک ہوں گے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ڈاکٹر کی خاموش رہنے کی تاکید کرنے پر ایک شخص نے چاکو سے حملہ کردیا

مسلم ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے چھریوں کے وار کر کے بیٹی اور بیوی کو قتل دوسری بیٹی کو زخمی کر دیا

دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ۔ تھانہ کرمداد قریشی کے علاقے میں ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کی

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔