مداح کی حرکت پر مائیک ٹائسن برہم، مکے مار کر چہرہ زخمی کردیا

مداح کی حرکت پر مائیک ٹائسن برہم، مکے مار کر چہرہ زخمی کردیا
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ایک مداح کو دوران سفر مائیک ٹائسن کیساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا۔ لیجنڈ باکسر نے طیارے میں ہی اس کی درگت بنا ڈالی۔ مکے مار مار کر اس کا چہرہ بری طرح زخمی کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ مائیک ٹائسن باکسنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ اپنے کیرئیر میں اس ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو زیر کیا تھا۔ مائیک ٹائسن کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جہاز میں بیٹھے ساتھی مسافر کو زبردست مکے مار رہے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو مائیک رنگ کے باہر کافی پرسکون رہتے ہیں لیکن جہاز کے ساتھی مسافر کی حرکتوں سے وہ سیخ پا ہو گئے۔ https://twitter.com/SpicyMami__/status/1517175248960909312?s=20&t=YAYcBLwnomSSbhjEEeUwyg مائیک کے ساتھ جہاز میں سفر کرنے والے اس شخص نے انہیں بار بار ہراساں کیا جس کے بعد مائیک نے مسلسل مکے مار کر اس کا چہرہ بگاڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ٹائسن ایک جہاز میں فلوریڈا جا رہے تھے۔ جہاز میں بورڈنگ ہو چکی تھی اور مائیک اپنی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ پھر اس کے پیچھے بیٹھے ایک شخص نے ان سے مسلسل بات کرنے کی کوشش کی۔ عام طور پر مداح کسی بھی بڑے شخص کو دیکھ کر ایسا کرتے ہیں۔ لیکن یہ مسافر ایک دم اپنی حد بھول گیا اور اس نے سامنے بیٹھے مائیک کو مسلسل ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ وہ شخص پرسکون ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا اور اس نے مائیک کی ویڈیو بنانے کو بھی کہا۔ اس شخص کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کے بعد مائیک ٹائسن شدید غصے میں آ گئے اور اس کے منہ پر اتنے مکے مارے کہ بعد میں اس کا خون بھی نکلنے لگا۔ اس کے بعد جہاز میں بیٹھے دیگر افراد نے دونوں کے درمیان بیچ بچائو کرایا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔