بلوچستان: دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ، میجر شاہد بشیر شہید

بلوچستان: دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ، میجر شاہد بشیر شہید
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شاہد بشیر شہید ہو گئے۔ جھڑپ کا یہ واقعہ بلوچستان میں پیش آیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی درمیانی شب صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔ اس کے بعد دہشتگردوں نے فرار کی کوشش کی اور قریبی پہاڑوں میں بھاگ گئے۔ ان بزدل دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے ان کا گھیرائو کیا۔ اس موقع پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس سے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر شاہد بشیر شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی بھی ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔