وزیر اعظم شہباز شریف کا افواج پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون، عید کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کا افواج پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون، عید کی مبارکباد
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک پیش کی ۔ وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، پاکستانی قوم اپنی سرحدوں پر موجود محفاظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے، مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے ان بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔