وزیر اعظم کا عید کے موقع پر سیٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ، جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ

وزیر اعظم کا عید کے موقع پر سیٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ، جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید کے موقع پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا ہسپتال کچن اور خواتین قیدیوں کا بیرک شامل تھا۔ وزیراعظم نے جیل میں قیدیوں کے لیےذاتی صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت دی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیمار قیدیوں کےمناسب علاج معالجہ کیلئے اور ادویات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جیل میں قیدیوں کی ضمانت اور قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی امداد کے منتظر قیدیوں کی امداد کا انتظام کیا جائے۔ وزیراعظم نے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب کو خصوصی ہدایت جاری کیں کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ اور حکمت عملی ایک ہفتہ میں ترتیب دیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔