افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کیپشن: افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق  طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔ جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس اور 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے برآمد کر لی۔

 ایف سی نارتھ نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کاروائ کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا۔ 

فرنٹیئر کور نارتھ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ اور اسلحہ سمگل کرنے کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔