علی ناصر رضوی  آئی جی اسلام آباد کا عہدہ سنبھالیں گے

علی ناصر رضوی  آئی جی اسلام آباد کا عہدہ سنبھالیں گے
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: علی ناصر رضوی آج سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تعیناتی بھی فائنل کر لی گئی  ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے   ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے۔ فیصل کامران کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کئیے جانے کا امکان ہے۔  

فی الحال فیصل کامران ڈی پی او سرگودھا کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

 فیصل کامران کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن جاری۔ 

اس کے علاوہ علی ناصر رضوی آج سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 30 مارچ کو علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید  علی  ناصر رضوی لاہور سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، سیدعلی ناصر رضوی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں، آئی جی اسلام آباد کے آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہی کہ آئی جی اسلام آباد کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے جاری کردیا ہے۔