عمران خان کی رہائی،پی ٹی آئی کے100 سےزائدرہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف مقدمہ درج

عمران خان کی رہائی،پی ٹی آئی کے100 سےزائدرہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف مقدمہ درج
کیپشن: عمران خان کی رہائی،پی ٹی آئی کے100 سےزائدرہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئےریلی کا انعقاد،ٹیپو سلطان پولیس نے تین رہنماؤں سمیت 80 سے 90 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں ہنگامہ آرائی، بلوا، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ الزام نمبر 136/2024 سرکار مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما فہیم خان، عطا اللہ اور عالمگیر نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ پولیس انصاف ہائوس کے باہر شاہراہ فیصل پر سیکیورٹی کے لئے موجود تھی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنوں کے ہمراہ شاہراہ فیصل، ائیرپورٹ سے صدر جانے والا ٹریک بلاک کیا،گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤکیا گیا،پولیس نے حکمت عملی سے کارکنوں کو منتشر کیا۔