کجریوال کو انسولین دو، عام آدمی پارٹی کا تہاڑ جیل کے باہر مظاہرہ

کجریوال کو انسولین دو، عام آدمی پارٹی کا تہاڑ جیل کے باہر مظاہرہ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: عام آدمی پارٹی نے تہاڑ جیل کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس سے متاثرہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انسولین دو۔ 

تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کارکنان اور لیڈران نے اتوار کو مغربی دہلی میں واقع تہاڑ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ذیابیطس سے متاثرہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انسولین دینے کا مطالبہ کیا۔ دہلی کی وزیر آتشی اور عآپ کے رکن اسمبلی اور رکن اسمبلی سنجیو جھا احتحاج کے مقام پر پہنچے تھے۔

’کیجریوال کو انسولین دو‘ لکھی ہوئی تختیاں تھامے متعدد کارکنان نے جیل کے باہر ’رگھوپتی راگھو راجہ رام‘ بھجن گایا۔ آتشی نے کہا، ’’یہ احتجاجی مظاہرہ نہیں ہے۔ دہلی کے لوگ ذیابیطس سے نبرد آزما وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کے حوالہ سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کیجریوال کے لئے انسولین کے انجکشن بھیجے ہیں۔‘‘

آتشی نے الزام لگایا کہ کیجریوال کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ آتشی نے کہا، ’’تہاڑ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ان کے پاس ماہر ڈاکٹر ہیں لیکن کل انہوں نے ذیابیطس کے ماہر کو بھیجنے کے لیے ایمس کو خط لکھا۔ کیجریوال تقریباً 20 دنوں سے عدالتی حراست میں ہیں اور اب وہ ذیابیطس کے ماہر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، "اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک سازش ہے۔ ان کا شوگر لیول زیادہ ہے اور ان کا انسولین نہ لیان صحت کے لیے خطرناک ہے۔