160 سالہ تاریخ میں جی سی یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات

160 سالہ تاریخ میں جی سی یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات

(ویب ڈیسک ) پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر  یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر  کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں ۔ ڈاکٹر شازیہ چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گئی ۔

ڈاکٹر شازیہ اولڈ روائین ہیں، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا، ڈاکٹر شازیہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا ۔ ڈاکٹر شازیہ نے ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ڈاکٹر شازیہ کے نامور عالمی جرائد میں 150  تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں ۔ڈاکٹر شازیہ طویل عرصہ تک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ اور آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہیں، انہوں نے بطور چیئرپرسن، شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں ۔ ڈاکٹر شازیہ 1996ء سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ 

فیکلٹی اور سٹاف  کی جانب سے  پہلی خاتون وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔