حضرت امیر خسرو کا عرس،  بھارت نے تاحال پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہ کیے

حضرت امیر خسرو کا عرس،  بھارت نے تاحال پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہ کیے

(ویب ڈیسک )   بھارت کی جانب سے   پاکستانی زائرین  کو امیر خسرو کے عرس  میں شرکت کیلئے تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق   پاکستانی زائرین نے شیڈول کے مطابق کل منگل کے روز انڈیا روانہ ہونا ہے،۔  حضرت امیر خسرو کے عرس کی تقریبات   بھارت  میں 23 اپریل تا 30 اپریل جاری رہیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  انڈین ہائی کمیشن نے آج زائرین کے پاسپورٹ اور ویزے مذہبی امور کے حوالے کرنا تھے تاہم انڈین ہائی کمیشن کو ابھی تک نئی دہلی سے ویزوں سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق  199 پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کیلئے آج لاہور پہنچ چکے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ  اگر رات گئے ویزے جاری ہوئے تو زائرین کو بدھ کے روز روانہ کیا جا سکے گا۔