پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

 (ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   حکومت کی جانب سے   پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے جبکہ موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا،  غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے،   ای سی ایل سےنکالےجانے والوں میں اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی کےنام شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان،  اورفواد چوہدری کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   ای سی ایل سےنکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔