ڈونلڈٹرمپ کا پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کا اعلان

ڈونلڈٹرمپ کا پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کا اعلان
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ کا پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کا اعلان

ویب ڈیسک: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر دنیا بھر کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ"میں اور میری اہلیہ میلانیا پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم جا رہے ہیں، ہم وہاں جانے کے منتظر ہیں۔"

ٹرمپ کی زبان پر تنقید

ٹرمپ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی، خاص طور پر لفظ " منتظر" (Look Forward) کے استعمال پر۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ"کیا کوئی بھی جنازے میں شرکت کے لیے منتظر ہوتا ہے؟ یہ شخص واقعی عجیب ہے۔"

نمائندہ خصوصی کی متنازع ٹوئٹ

ادھر ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور نمائندہ خصوصی مارجوری ٹیلر گرین نے پوپ فرانسس کی وفات کے بعد ایک متنازعہ ٹوئٹ کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ "آج عالمی قیادت میں بڑی تبدیلی آئی، شیطان کو خدا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔"

اگرچہ انہوں نے ٹوئٹ میں پوپ فرانسس کا نام نہیں لیا، تاہم صارفین نے اسے پوپ کی وفات سے جوڑتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عالمی ردعمل

دنیا بھر سے پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ بین المذاہب ہم آہنگی، سماجی انصاف اور غربت کے خاتمے کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پر پہچانے جاتے تھے۔

Watch Live Public News