پاکستان سےغیر قانونی افغان باشندوں کاانخلاء جاری،تعداد 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی

پاکستان سےغیر قانونی افغان باشندوں کاانخلاء جاری،تعداد 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی
کیپشن: پاکستان سےغیر قانونی افغان باشندوں کاانخلاء جاری،تعداد 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی مقررہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ان غیر قانونی افراد کی واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کو 3,956 سے زائد افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ اس طرح اب تک پاکستان سے واپس بھیجے جانے والے غیر قانونی افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 983,442 تک پہنچ چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

تاہم، حکومت پاکستان اس بات پر زور دے رہی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی بدسلوکی یا غیر انسانی سلوک نہ کیا جائے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ واپسی کا سارا عمل باعزت طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے، تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور امیگریشن پالیسیوں کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے، اور اس کا مقصد صرف غیر قانونی افراد کی واپسی کو منظم بنانا ہے۔

Watch Live Public News