ویب ڈیسک: شکرگڑھ کے نواحی علاقے رشید پورہ میں ایک نایاب نسل کا بھارتی ہرن اچانک داخل ہو گیا، جس سے مقامی افراد حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں نے ہرن کو محفوظ طریقے سے قابو میں لے کر محکمہ جنگلی حیات کے حکام کے سپرد کر دیا۔
وائلڈ لائف انسپکٹر کے مطابق ہرن کی مکمل طبی جانچ کی گئی تاکہ اس کی صحت کا اطمینان حاصل کیا جا سکے۔
طبی معائنے کے بعد ہرن کو قدرتی ماحول میں واپس پہنچانے کے لیے بدوال کے جنگل میں چھوڑ دیا گیا، جہاں وہ آزاد فطری زندگی گزار سکے گا۔