وفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری

وفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل کل داخلہ قائمہ کمیٹی میں منظوری کے لئے پیش ہو گا۔ اسلام آباد مقامی حکومتوں کا نظام تین حلقوں پر مشتمل ہو گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین کونسلیں ہوں ہر کونسل کا الگ میئر ہو گا ،ہر کونسل 21ارکان پر مشتمل ہو گی،جس میں جنرل کونسلر خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لئیے پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News