عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کی پونی بنا دی، تصویریں وائرل

عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کی پونی بنا دی، تصویریں وائرل

(ویب ڈیسک )   سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ کے دو مشہور چہروں کی دلچسپ تصاویر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر  پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) سیزن 10 کے ایک میچ کے بعد کی ہیں۔ جہاں سابق ویمن کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز، فاسٹ بولر حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں ۔

تصاویر میں عروج ممتاز کو نہایت دلچسپی کے ساتھ حسن کے بالوں کی پونی بنا تے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ حسن علی خاموشی سے کھڑے ہو کر   پونی بنوا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان لمحات کو خوب سراہا ہے اور ان خوشگوار تصاویروں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News