37ہزار ماہانہ تنخواہ نہ دینے پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی، مینجر گرفتار

37ہزار ماہانہ تنخواہ نہ دینے پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی، مینجر گرفتار

(ویب ڈیسک ) ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ  گارڈز کی کم از کم اجرت 37 ہزار کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن ہوئی۔کم از کم 37 ہزار ماہانہ تنخواہ نہ دینے پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  مینجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بلیو ایریا میں نجی دفاتر کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈز کی بھی انسپکشن کی گئی۔بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد  عرفان میمن نے تمام سیکیورٹی کمپنیز کی انسپکشن کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  سیکیورٹی کمپنیز تربیت یافتہ افراد کو ہی بطور گارڈ رکھیں، سیکورٹی کمپنیز گارڈز کے اسلحہ لائسنس کی بروقت تجدید کروائیں،گارڈز کی کم از کم اجرت 37 ہزار کو یقینی بنایا جائے۔

Watch Live Public News