بھارتی پروپیگنڈا مسترد ، پاکستان میں انڈین فالس فلیگ آپریشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

بھارتی پروپیگنڈا مسترد ، پاکستان میں انڈین فالس فلیگ آپریشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

(ویب ڈیسک )  پاکستانی عوام نے ہندوستانی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ۔

پاکستان میں انڈین فالس فلیگ آپریشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ہندوستانی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈا کو بے نقاب کر رہے ہیں ۔ ٹاپ ٹرینڈ میں ہزاروں پاکستانی اکاؤنٹ حصہ لے رہے ہیں۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد سیاح ہلاک ہوگئے ہیں ۔  بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے  یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر  دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے  ہٹانا چاہتا ہے، یہ محض اتفاق نہیں کے  مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ جموں و کشمیر : پہلگام میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 سیاح ہلاک، 12 زخمی

اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ  حاصل کرنے  اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے، بھارتی حکومت اور  بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News