ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا: نواز شریف

ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا: نواز شریف

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا میری صحت بالکل ٹھیک ہے،غلط خبر پھیلائی گئی، ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔

سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، پنجاب میں کوئی کام میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہورہا، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔

انہوں نے غلام سرور کا نام لیے بغیر کہاکہ قومی ایئر لائن کو بند کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

Watch Live Public News