ڈریپ نے 6 اہم ادویات کے جعلی بیچز کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

ڈریپ نے 6 اہم ادویات کے جعلی بیچز کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: ڈرپ نے 6 اہم ادویات کے جعلی بیچز کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پنجاب بھر میں 6 اہم ادویات کے جعلی بیچز کی موجودگی پر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ڈریپ کے مطابق یہ ادویات انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہیں اور مارکیٹ سے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں جب ادویات کو غیر مؤثر اور جعلی ثابت کیا گیا ہے۔ ان میں:

کالا موتیا کے علاج کے آئی ڈراپس (گلینٹرم) — استعمال سے بینائی متاثر ہو سکتی ہے
حمل اور خواتین کی دیگر تین ادویات — جعلی
فنگل انفیکشن کی دوا "ٹیربی ڈرم" — غیر معیاری
ہارمون تھراپی اور ٹشوز کی بحالی والا انجکشن — جعلی

ڈریپ نے تمام صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کا اسٹاک فوری طور پر ضبط کریں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیچ نمبر رجسٹرڈ فیکٹری کے بجائے غیر قانونی ذرائع سے تیار کیے گئے تھے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دوا خریدتے وقت بیچ نمبر اور ڈریپ رجسٹریشن ضرور چیک کریں اور مشکوک دوا کی اطلاع فوری حکام کو دیں۔ جعلی ادویات کے استعمال سے مستقل معذوری یا پیچیدہ امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News