وسیم خان کا آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

وسیم خان کا آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
کیپشن: وسیم خان کا آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق وہ چار سال تک ذمہ داریاں نبھانے کے بعد جون میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔

وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے چیف ایگزیکٹو بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ تین برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران آئی سی سی میں کئی سینئر عہدیداران مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ جے شاہ کے دور میں نئے افسران کی تقرریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

Watch Live Public News