(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد نواز نے نشہ آور مواد کا استعمال ڈپریشن میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں سلیکشن سے قبل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے ریکریئیشنل ڈرگ کے استعمال کے حوالے سے جواب تیار کرلیا ہے ، محمد نواز کی جانب سے آئی سی سی کو جواب جلد جمع کروایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد نواز نے نشہ آور مواد کا استعمال ورلڈکپ اسکواڈ میں سلیکشن سے قبل کیا، ڈپریشن میں آکر محمد نواز نے نشہ آور مواد کا استعمال کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی محمد نواز کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔