گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن کاشف شہید

گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن کاشف شہید
راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے گچک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کیپٹن کاشف شہید ہو گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے، بویا کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی بلوچستان کے علاقے گچک میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوگئے  جبکہ 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بلوچستان کے علاقے گچک میں ٹوبو کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے ساتھ یہ المناک سانحہ پیش آیا، خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے بویا کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل کر دیا جس سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔