شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،4 دہشتگرد ہلاک ، 6 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،4 دہشتگرد ہلاک ، 6 فوجی جوان شہید
راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کا تبادلہ آسمان منزہ کے علاقے میں ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے چھ فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔