9 مئی واقعات کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہوگئے

9 مئی واقعات کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہوگئے
کیپشن: 9 مئی واقعات کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہوگئے

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو گئے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی عمر تنویر بٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا۔ ہمیں عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔ واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست ریکارڈ کا حصہ بنا لی۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل سماعت کریں گے۔

Watch Live Public News