ویب ڈیسک: ملازمین کی موجیں لگ گئیں۔ ستمبر میں ایک ساتھ 3 تعطیلات ہونے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) نے24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔اس مناسبت سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ 12 ربیع الاول ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی جاتی ہےاور اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی 6 ستمبر بروز ہفتہ کو یوم دفاع کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس روز قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ دو چھٹیوں کی ساتھ تیسری چھٹی 7 ستمبر بروز اتوار مل جائے گی۔ اس طرح ملازمین ایک طویل ویک اینڈ انجوائے کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے چھٹی کا کوئی ذکر نہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔