ویب ڈیسک: بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمان کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پاک۔ بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی تعاون کے نئے پہلوؤں کی نشاندہی کی۔
بنگلہ دیشی جنرل نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کیا۔