کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کپتان سے سوال ہونا چاہیے: رمیز راجا

کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کپتان سے سوال ہونا چاہیے: رمیز راجا
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ اگر سوال نہیں ہوگا تو کارکردگی کس طرح بہتر ہوگی۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کپتان سے سوال ہونا چاہیے۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہاکی اور فٹبال سمیت دیگر کھیلوں میں کوچز کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن کرکٹ میں کپتان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بات کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ ناصرف بین الاقوامی سیریز بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) ایونٹ کو بھی یکساں اہمیت دے گا۔ ہم پی سی بی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران شائقین نے کراچی نیشنل سٹیڈٰیم میں بد انتظامی کی شکایت کی تھی، اس وجہ سے کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں لیڈرشپ کی بہت اہمیت ہے۔ میری یہ سوچ ہمیشہ سے تھی کہ اگر موقع ملا تو پاکستا کرکٹ کیلئے ضرور کچھ کروں گا۔

Watch Live Public News