چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی آٹو پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ تجاویز پر عملدرآمد کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز، 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز، چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی میں مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور چھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی تجویز کے ساتھ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کا برآمدی ہدف مقرر کرنے کیا جائے گا۔ کار ساز کمپنیوں کو 2026ء تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دیا جائے گا، جس کے مطابق کار ساز کمپنیاں آئندہ سال میں 2 فیصد گاڑیاں برآمد کریں گی جبکہ 2024ء میں 4 فیصد اور 2025ء میں7 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔ گاڑیوں اور سپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات بھی تجاویز بھی شامل ہیں، اس کے تحت وزارت تجارت کو بیرونی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ گاڑیوں اور سپیئر پارٹس کی برآمدات کے لئے ٹیکس مراعات کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔