ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر براجمان

ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان بھی 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان 37 سے 39 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین نے جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ حسن علی دسویں سے گیارہویں نمبر پر آ گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔