فلمسٹار میرا کو ایف بی آر کا نوٹس

فلمسٹار میرا کو ایف بی آر کا نوٹس
لاہور ( پبلک نیوز) میرا کو ڈی ایچ اے کینٹ میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس جاری کیا گیا۔ ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو سال 2021,2020 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا۔ ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کیلئے 3جنوری تک مہلت دے دی۔ ایف بی آر نے میرا کو گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانے کا بھی عندیہ دے دیا یاد رہے کہ فلمسٹار میرا نے آخری تاریخ گزرنے کے باوجود تاحال گوشوارہ جمع نہیں کروایا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔