گوجرہ موٹروے زیادتی کیس، دوملزمان کو رہا کرنے حکم

گوجرہ موٹروے زیادتی کیس، دوملزمان کو رہا کرنے حکم
گوجرہ ( پبلک نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ محمد زبیر غوری نے موٹروے مبینہ اجتماعی زیادتی مقدمہ کے گرفتار دوملزمان کوضمانت پر رہا کرنے حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان رحمان ریاض اور عماد الحق کو سٹی پولیس گوجرہ نے 14اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ مقدمہ میں نامزد خاتون شریک ملزمہ کو پولیس نے تاحال گرفتار نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مدعی مقدمہ اور متاثرہ لڑکی بھی منظر سے غائب ہیں۔ اس کیس کا ڈراپ سین بھی ہو گیا ہے لڑکی پیشہ ور گروپ سے ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔