ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے

ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے
لاہور ( پبلک نیوز) بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کھویا ہوا تاج واپس حاصل کر لیا۔ ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بالنگ کیٹیگری میں اسپین بالر شاداب خان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔۔ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے۔ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔