لاہور: ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ آئین کے تحت جب تک وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کو وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی لیگل ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے سے روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ آئین کے تحت جب تک وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا۔ اگر قانون عمل اختیار کیے بغیر ڈی نوٹی فائی کیا تو عدالت وزیراعلی کو ریلیف دے گی۔ قانونی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ آئین کے منافی ہے ، اسے کورٹ میں پہلے چیلنج کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگل ٹیم کی تجاویز پر پی ڈی ایم کے قائدین سوچ و بچار میں پڑ گئے، قانونی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں پی ڈی ایم کی خواہش کے باوجود گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو تاحال ڈی نوٹی فائی نہیں کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔