ویب ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار میں دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہو گئے۔ روسی میڈیا کے مطابق، دھماکے کے وقت جنرل گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک بارودی مواد پھٹ گیا۔
روسی حکام کو شبہ ہے کہ یہ دھماکا یوکرینی افواج کی جانب سے کیا جا سکتا ہے، تاہم تفتیش ابھی جاری ہے اور حکام نے واقعے سے متعلق شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہلاک ہونے والے جنرل فوج کے تربیتی شعبے کے سربراہ تھے۔ دھماکے کے دوران انہیں ٹانگ اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دھماکے کے اثرات سے قریب موجود سات دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں، تاہم مزید تفصیلات کی تصدیق کی جارہی ہے۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔