معروف اداکارہ سمانتھا رتھ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

معروف اداکارہ سمانتھا رتھ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: بھارتیوں کی اپنی ہی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ سمانتھا پربھو کے ساتھ تقریب سے واپس آتے ہوئے ہجوم میں پھنس گئیں جہاں انہیں ہراساں بھی کیا گیا۔

بھارت میں مداحوں کی جانب سے فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم ان دنوں ہجوم کی جانب سے خاص طور پر اداکاراؤں کو گھیر کر ان کی جان خطرے میں ڈالے جانے کی واقعات مسلسل رونما ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نامور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کو  ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ حیدرآباد میں ایک آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں، جہاں سے واپسی پر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور اس دوران انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان کے سکیورٹی گارڈ کسی طرح انہیں گاڑی تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مداحوں کے اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مداح یہ کیوں نہیں سجھتے ہیں کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اور وہ اپنی حدود کا تعین کیوں نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ اکثر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، خاص طور پر ایئرپورٹ یا کسی تقریب کے دوران جب مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں یا ان سے آٹوگراف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چند روز قبل، بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کو مداحوں نے اس وقت گھیر لیا تھا جب وہ تقریب سے واپسی پر اپنی گاڑی کی جانب جارہی تھیِں۔ 

اس دوران، ان کے لیے چند قدم کا فاصلہ طے کرنا انتہائی مشکل ہوگیا تھا، ان کے گارڈز نے اداکارہ کو گاڑی تک بحفاظت پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Watch Live Public News