ملازمین ، طلبہ کے لئے اچھی خبر، مزید چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری

ملازمین ، طلبہ کے لئے اچھی خبر، مزید چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: رواں ہفتے ملازمین اور طلبہ کے لئے ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں، پنجاب حکومت نے خوشخبری سناتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر چھٹی ہوگی۔ 

 25دسمبر کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو عام تعطیل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بانی پاکستان کے یوم پیدائش ( 25 دسمبر 2025) بروز  جمعرات عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل  وفاقی حکومت نے 25 دسمبر بروز جمعرات قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ 

 اس روز  ملک بھر میں سرکاری اور نجی دفاتر اور بینک بند رہیں گے۔

 واضح رہے سندھ حکومت نے بھی  25 دسمبر کے علاوہ 26 دسمبر کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان کرسمس پر مسیحی برادری کے لئے کیا گیا ہے،تاکہ وہ کرسمس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

سندھ حکومت نے 25 دسمبر (بروز جمعرات) کو سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، سرکاری دفاتر، اور ماتحت اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News