”سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں“

”سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں“

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کو ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ اوپن ووٹنگ ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہے جس میں آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے۔ جمہوریت پر دھبہ وہ لوگ ہیں جو سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرتے ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ بابر اعوان نے وزیر اعظم کو پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا۔ ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔