چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار
کیپشن: A person who ran a threatening campaign on social media against the Chief Justice of Pakistan was arrested

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین (مہم) چلانے والے شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔